ٹنڈو محمد خان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے‘ فلاحی تنظیم

99

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ضلع بھر میں امن و اما ن کی صورت حال خر اب سے خر اب تر ہو تی جارہی ہے ، چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ، شہر ی اپنے جان و مال کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ، دوسر ی جانب پولیس انتظامیہ و منتخب نما ئندے خامو ش تماشائی کاکر دار ادا کر رہے ہیں۔ اگر پولیس نے اپنی کا رکر دگی کو بہتر نہ کیا اور چند روز قبل سماجی رہنما شہزاد بوزدار کی چوری شدہ مو ٹرسائیکل برآمد نہ کی گئی تو بھر پور احتجاجی تحریک جائے گی۔ ساتھ فلاحی تنظیم کے رہنما ئو ں قاضی توقیر ، پپو بلو چ ، نا در کو لاچی، راجا اوٹھو کی پر یس کلب ٹنڈومحمد خان میں پریس کانفرنس ۔ ساتھ فلاحی تنظیم کے رہنما ئو ں قاضی توقیر ، پپو بلو چ ، نا در کو لاچی ، راجا اوٹھو ودیگر نے پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہاکہ ضلع ٹنڈومحمد خان میں امن و اما ن کی صورت حال خراب سے خراب تر ہو تی جارہی ہے ، چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو تا جارہا ہے، جس کے باعث شہر یو ں میں تشویش پائی جاتی ہے، ضلع ٹنڈومحمد خان میں منشیا ت کی سر عام فر وخت بھی جاری ہے ، آکٹرا پر چی ، جو ا ، سمیت چرس ، افیون اور کچی شراب کی بھی فروخت سر عام جاری ہے۔ پولیس صرف اور صر ف خامو ش تما شائی کا کر دار ادا کر رہی ہے ۔ چند دن قبل اسٹیشن روڈ پر تاجربرادری کی دکا نو ں پر لو ٹ مار کی وارداتیں ہوئیں، سماجی رہنما شہزاد بوزدار کی مو ٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی جو کہ تاحال پولیس برآمد نہیں کر واسکی،شہر ی خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ منتخب نما ئندے اور پولیس انتظامیہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنا نے میں نا کا م ہو چکی ہے۔ انہو ں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ٹنڈومحمد خان میں امن وامان کی صور ت حال کو فور ی طور پر بہتر بنایا جائے۔ بصورت دیگر ساتھ فلاحی تنظیم کی جانب سے پولیس کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔