پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے لیے مثبت آؤٹ لک ریٹنگ

131

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی(پاکرا)نے پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ(پی کیو ایف ٹی ایل) کی انشوررفنانشل اسٹرینتھ (آئی ایف ایس) کوسنگل Aکی سطح پر مستحکم قرار دیتے ہوئے کمپنی کی ریٹنگ مستحکم سے بڑھا کر مثبت کردی ہے ۔پاکرا کی جانب سے پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کی ریٹنگ میں بہتری تکافل انڈسٹری میں کمپنی کی بہترین نمائندگی کا مظہر ہے ،پاکرا کی جانب سے کمپنی کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کمپنی کے کاروبارمیں توسیع،بہترین برانچ نیٹ ورک اور متبادل ڈسٹری بیوشن چینلز کی مد میں کی گئی ہے ،کمپنی کے منافع میں بھی اس دوران نمایاں بہتری دیکھی گئی جبکہ کمپنی میں حالیہ ایکویٹی کی منتقلی اور اسپانسرز کی سپورٹ کے باعث مجموعی طور پر ادارے کے رسک پروفائل میں بہتری آئے گی ۔پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے چیف فنانشل افسر کامران سلیم کا کہناہے کہ کمپنی کی اس قدر بڑھتی ہوئی کارکردگی تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے خوش آئند ہے اور ملک کی معتبر کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی پاکراکی جانب سے کمپنی کی ریٹنگ میں اضافہ ہماری کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی کی ریٹنگ مستحکم سے مثبت قرار دیے جانے کے بعد یقینی طور پر ہماری کارکردگی اور پراڈکٹس کے فروغ میں مزید اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میںہمارا مارکیٹ شیئر بھی بڑھے گا،انہوںنے کمپنی کی بہترین کارکردگی کو کمپنی کے افسران و تمام ملازمین کی ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مبارکباد بھی پیش کی ۔