علامہ ارشد وزیرآبادی کی اسلامی خدمات یاد رکھی جائیں گی،یونس صدیقی

137

کراچی (پ ر) تحریک اہلحدیث پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر محمد یونس صدیقی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس میں تحریک اہلحدیث کے چیئرمین علامہ عبداللہ غازی، ڈاکٹر خلیل الرحمٰن لکھوی اور مولانا شریف و دیگر علما کرام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ ارشد وزیرآبادی کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیااور ان کیلیے دعائے مغفرت کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کی نیکیاں قبول فرمائے اور ان کی کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔