متحدہ کے کارکن کی گمشدگی:عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کردیا

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن وسیم اختر عرف راجو کی گمشدگی سے متعلق دائر کردہ آئینی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ہوم سیکرٹری سند ھ سمیت دیگر کو 2ہفتے کے لیے نوٹس جاری کردیے۔فاضل عدالت نے مدعاعلیہ ڈی جی رینجرز کو آئندہ سماعت پرجواب داخل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔