ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کو بلاک کر دیامتاثرین کا صدر کیخلاف دعویٰ

102

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فورم ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کو بلاک کرنے کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دعویٰ دائر کردیا گیا۔ ٹرمپ کے 7 فالوورز کے ساتھ کولمبیا یونیورسٹی میں اظہارِ بیان کی آزادی کا دفاع کرنے والے نائٹس لا انسٹیٹیوٹ کی طرف سے دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے ٹوئٹس کا جواب دینے یا ان پر تنقید کرنے والے 7 فالوورز کو صدر ٹرمپ یا پھر ان کے معاونین کی طرف سے بلاک کیا جانا آئین کی اظہارِ بیان کی آزادی کی شق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں وائٹ ہاوس کے ترجمان شین اسپائسر اور سوشل میڈیا کے منتظم ڈینیل سکیوینو کے نام درج کیے گئے ہیں جن پر فالوورز کو بلاک کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کے ٹوئٹر پیج کے 33.7 ملین فالوورز ہیں۔