افغانستان: 7 مغوی مسافروں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

63

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں اغوا شدہ 7 مسافروں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں، ان افراد کو گزشتہ روز مسلح افراد نے ملک کے مغربی صوبے فراح میں ایک بس سے زبردستی اتار لیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ طالبان کی کارروائی ہے۔ صوبے فرح پولیس کے ترجمان اقبال بحر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے منگل کے روز فرح کے صوبائی دارالحکومت کو ہرات سے ملانے والی شاہراہ کو بند کر کے ایک بس کو روک کر اس میں سوار 16 مسافروں کو اتار لیا تھا۔ ان میں سے 7 کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا جبکہ بقیہ 9 افراد ابھی تک اغوا کاروں کے قبضے میں ہیں۔