امریکا نے سوڈان پر پابندیوں کا معاملہ 3 ماہ کے لیے مؤخر کر دیا

59

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے افریقی ملک سوڈان پر عائد پابندیاں اٹھانے کا معاملہ 3 ماہ کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ سوڈان کی صورتحال کے تجزیے کے لیے اسے مزید کچھ وقت درکار ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سوڈان بہت سے معاملات میں قابل ذکر بہتری لا چکا ہے، تاہم اس بات کی تصدیق کے لیے مزید وقت درکار ہو گا کہ سوڈان نے واشنگٹن کے تمام تحفظات کو دور کر دیا ہے۔ واشنگٹن کا مطالبہ ہے کہ سوڈان انسداد دہشت گردی میں تعاون کرے۔