باجوڑ ایجنسی میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام

119

باجوڑایجنسی(آئی این پی) آپریشن رد الفساد کے سلسلے میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ باجوڑ سکائوٹس نے تحصیل ناوگئی کے علاقہ شریف خانہ چہارمنگ میں سرچ آپریشن کرکے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سرچ آپریشن کے دوران نالے سے اینٹی ٹینک مائن ،اینٹی ٹینک آئی ای ڈیزاور دو عدد فیوز برآمد کرکے علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ یادرہے کہ باجوڑایجنسی کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ کا سرچ آپریشن جاری ہے جس کا مقصد باجوڑایجنسی میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔