بر اعظم انٹارکٹکا میں کھربوں ٹن وزنی گلیشیر ٹوٹ گیا

74

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برّ اعظم انٹارکٹکا سے کھربوں ٹن وزن کا دیو ہیکل گلیشیر ٹوٹ گیا۔ روزنامہ ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ویلز کی سوان سین یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ مغربی انٹارکٹکا سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے 4 گنا بڑا گلیشیر ٹوٹ گیا ہے۔ سوان سین یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے سے ماہرین انٹارکٹکا کے لارسین سی آئس طاس میں سے 5 ہزار 800 کلو میٹر کے گلیشیر کو نگاہ میں رکھے ہوئے تھے۔ گلیشیر کے ٹوٹنے کے عمل کو امریکا کے ایوی ایشن اینڈ اسپیس کے ادارے ناسا کے ایکوا سیٹلائٹ کی طرف سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کھربوں ٹن وزنی اس برفانی پہاڑ کے ٹوٹنے سے لارسین سی طاس کی بڑائی میں 12 فیصد کمی ہوگئی ہے۔