ترکی میں پولیس کی کارروائیداعش کے 5 جنگجو ہلاک

132

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک پولیس نے قونیا شہر میں ایک چھاپے کے دوران دہشت گرد گروپ داعش کے 5 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی دوگان کے مطابق خصوصی پولیس کے دستوں نے قونیا کے علاقے میں 10 مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور اس دوران ہونے والی جھڑپ میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ چھاپوں کے دوران پولیس کو خودکار اسلحہ بھی ملا۔ اس کارروائی کے دوران 4 پولیس اہل کار زخمی بھی ہوئے۔