جامعہ الدراسات میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کاآغاز

140

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال میں سال 1439ہجری کے لیے داخلوں کا آغاز کردیا گیا۔6 سالہ درس نظامی کے علاوہ شعبہ حفظ القرآن اور اتقان القرآن (گردان) میں بھی داخلے جاری ہیں۔ جامعہ میں دینی تعلیم کے ساتھ میٹرک اور انٹر تک عصری تعلیم کا انتظام بھی ہے، کمپیوٹر کورسز، فن تقریر و تحریر سمیت دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے علیحدہ خصوصی کلاسز کا اہتمام ہے۔ زیر تعلیم طلبہ کے لیے رہائش، کھانا، ٹیوشن اور صحت کی سہولیات مفت دستیاب ہوں گی۔