جرم ثابت ہونے پرنجی بینک کے سابق ملازم کو 3سال قید ،12لاکھ جرمانہ

105

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے بینک میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم نجی بینک کے سابق ملازم اظہر زاہد کو 3سال قید اور 12لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے‘ عدالت نے مجرم کے ساتھی سلمان اکبر کو ایک سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی ہے۔بدھ کے روز احتساب عدالت میں بینک میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کے فیصلے کی سماعت ہوئی‘ سماعت کے موقع پر ملزمان نجی بینک کے سابق افسر اظہر زاہد اور ا س کے ساتھی سلمان اکبر کو پیش کیا گیا ‘ عدالت نے تمام ثبوت وشواہد کی بناپر جرم ثابت ہونے پر مجرم نجی بینک کے سابق ملازم اظہر زاہد کو 3سال قید اور 12لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے‘ عدالت نے مجرم کے ساتھی سلمان اکبر کو ایک سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی ہے۔