اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم، جسٹس محسن اختر کیانی نے نواب لغاری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ مغوی کسی دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ہے تو اس کے خلاف کارروائی کریں اگر تفتیش میں کلیئر ہے تو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بجائے رہا کیا جائے ،اگر حساس ادارے قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو اللہ ہی حافظ ہے ۔ بعدازں عدالت نے ڈی جی آئی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ڈائریکٹر سطح کے کسی افسر کو متعین کیا جائے ۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی ۔واضح رہے وزارت دفاع اور داخلہ اس حوالے سے عدالت میں رپورٹ جمع کروا چکے ہیں کہ نواب لغاری ہمارے زیر انتظام کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے پاس نہیںہے ۔