اسلام آباد(اے پی پی) سابق صدر پرویز مشرف کو آل پاکستان مسلم لیگ کا چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں انتخابی عمل ہوا۔ دونوں رہنما بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ پارٹی رہنمائوں نے پرویز مشرف اور ڈاکٹر محمد امجد کو مبارکبادپیش کی۔ مرکزی مجلس عاملہ کے 240اراکین نے انتخابی عمل کی تائید کی ہے۔