سعودی عرب میں آتشزدگی ‘11 غیر ملکی مزدور ہلاک

72

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں غیر ملکی مزدوروں کے گھر میں اگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ سعودی صوبے نجران میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں آگ لگ گئی اور اس گھر میں موجود 11 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر 6 افراد زخمی ہو گئے۔ صوبے کے محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے جائے حادثہ پر پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ گھر میں وینٹی لیشن کا کوئی انتظام نہیں تھا ۔سول ڈیفنس کے مطابق اس گھر میں رہنے والے تمام افراد غیر ملکی تھے جو محنت مزدوری کے لیے سعودی عرب میں مقیم تھے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق بھارت اور بنگلا دیش سے بتایا گیا ہے۔