سعودی عرب کا خام تیلکی برآمد میں کمی کا اعلان

89

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے خام تیل کی برآمد میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی حکومت اگست میں بیرون ملک اپنے خریداروں کو 6 لاکھ بیرل یومیہ خام تیل کی فراہمی کم کردے گا تاکہ موسم گرما میں اندرون ملک تیل کی بڑھنے والی کھپت کو پورا کیا جاسکے۔ ایک سعودی صنعتی ذریعے نے کہا ہے کہ حکومت اس حوالے سے اوپیک کے پیداواری سمجھوتوں کی پاسداری کرے گی۔ اگست میں سعودی خام تیل کی برآمد 66 لاکھ بیرل رہے گی، جو رواں سال سب تیل برآمد کرنے کی سب سے کم مقدار ہے۔