سول اسپتال:شعبہ حادثات میں تصویربنانے والے پرتشدد

78

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کے ڈاکٹروں نے ٹراما سینٹر کی سیکورٹی پر مامور گارڈز کے ذریعے لوگوں کو یرغمال بنانے کا سلسلہ شروع کردیا ، گزشتہ دنوں ٹراما سینٹر پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص کو لایا گیا تھا جس کو بروقت طبی امداد نہ ملنے پر زخمی کے ساتھ آنے والے ایک شخص نے غفلت کے ثبوت پر اس کی تصویر بنائی تو ٹراما سینٹر کے ڈاکٹرز مشتعل ہوگئے اور ٹراما سینٹر کے گارڈز کے ذریعے تصویر بنانے والے شخص کو حراست میں لے کر ٹراما سینٹر کی ساتویں منزل پر لے گئے اوراسے زدوکوب کیا گیا جس کے بعد ٹراما سینٹر میں موجود دیگر افراد کی مداخلت کے بعد تصویر بنانے والے شخص کو چھوڑا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹراما سینٹر کے ڈاکٹرز کو ڈی ایم ایس کی مکمل معاونت حاصل ہے۔