اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ملٹی نیشنل ہواوے کمپنی کے خلاف ملکی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے تفتیش شروع کردی، کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے ایک چائنا کمپنی چائنا مشینری انجیئرننگ کارپوریشن کے جعلی لیٹر ہیڈز استعمال کیے ہیں اور دیگر دستاویزات میں بھی غیر قانونی طور پر رد و بدل کیا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ اس کمپنی کے عہدیدار بلال مسعود، جان اور اس کپمنی کے نئے سی ای او چن لی چن بھی اپنے پیش رو سی ای او کی طرح کی کام کر رہے ہیں اور ان کے خلاف بھی شکائت پر اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے تفتیش شروع کی ہے خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ کمپنی اپنے اثرو رسوخ کی وجہ سے بچ جانے کی امید اور توقع پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے گھبراتی نہیں ہے۔