شیل کمپنی نے احمد پور شرقیہ کے لواحقین کیلیے21 کروڑ 90لاکھ روپے دیدیے

95

اسلام آباد(آئی این پی ) ترجمان اوگرا نے کہاہے کہ شیل آئل کمپنی نے احمد پور شرقیہ کے سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلیے21 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کردیے ہیں۔ اپنے بیان میں ترجمان اوگرا شیل نے زخمی ہونے والے افراد کے لیے 2 کروڑ 95 لاکھ روپے بھی جمع کرا دیے کمپنی نے اوگرا کو ہرجانے کی ایک کروڑ روپے کی رقم بھی ادا کردی ہے ترجمان اوگرا نے کہاکہ شیل کو کو جاں بحق افراد کو فی کس 10 لاکھ اور زخمیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔