عدالت عظمیٰ، بچوں کو والدین سے ملاقات کروانے کیلیے سینٹر ز بنانے کا حکم

132

لاہور(آئی این پی)عدالت عظمیٰ نے علیحدگی اختیار کرنے والے والدین کی بچوں سے ملاقات کرانے کے لیے ضلعی سطح پر ملاقاتی سینٹر بنانے کا حکم دیاہے۔ عدالت عظمیٰ لاہور رجسٹری میں جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزاروں کا مئوقف سننے کے بعد ملاقاتی سینٹر بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر عدالتی حکم پر عمل نہ کیا گیا تو ڈپٹی کمشنرز کے د فاتر کو خالی کرا کے ملاقاتی سینٹرز قائم کر دیے جائیں گے۔ جس کے بعد عدالت نے حکومت کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 26جولائی تک مہلت دیتے ہوئے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔