قابض اسرائیلی حکومت کا بیت المقدس میں مزید فلسطینی زمین پر قبضے کا فیصلہ

82

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کی بلدیہ حزما میں موجود فلسطینی زمین پر قبضے کا حکم جاری کردیا ہے۔ حزما کونسل کے سابق سربراہ موافق الخطیب نے خبررساں ایجنسی قدس پریس کو بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے گائوں کی حدود میں خاردار تاریں لگا کر اس زمین پر دیوار فاصل کا نیا سیکشن تعمیر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اعلان کردہ 20 دونم زمین سے کہیں زیادہ زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔ جس کے 8000 رہایشیوں کی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوںگے۔