قرآن وسنت کا نفاذ امن و ترقی کا ضامن ہے، امیر فاروقی

99

کراچی(پ ر)اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین عبدا للہ فاروقی ، ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، عمران احمد سلفی ، مو لا نامرتضیٰ خان رحمانی اور ایم اے کے فاروقی نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کا نفاذ ملک میں امن و ترقی کا ضامن ہے جبکہ قیام پاکستا ن کا اصل مقصد بھی یہی ہے ،عالمی استعمار 70سال سے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے وطن عزیز میںمذہبی اور کبھی لسانی فسادات کی آگ بھڑکا رہاہے جس کی وجہ سے قوم تقسیم در تقسیم ہو رہی ہے ،دشمن مشرقی پاکستان کو ہم سے پہلے ہی جدا کرچکا ہے اب باقی ماندہ پا کستان کو بھی نشانہ بنا نے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم ایک اور متحد ہو کر وطن عزیز کی ترقی و خو شحالی او ر پائیدار امن کے لیے قرآن و سنت کے نفاذ کے لیے میدان میں نکلے ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیںکریںگی ۔