محفل موسیقی میں2افرادکی ہلاکت انوکھاواقعہ نہیں،عاکف سعید

63

کراچی (پ ر) اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اخلاقی زوال اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔اس تناظر میں چارسدہ کے ایک سرکاری اسکول میں ہونے والی محفل موسیقی میں دو افراد کی ہلاکت کوئی نئی بات نہیں تاہم ایک سرکاری اسکول میں محفل موسیقی کے انعقاد کی مذمت ناگزیر ہے کیونکہ اس کی خبر آئندہ کی نسل پر مشتمل ان طلباء تک پہنچے گی تو وہ اس کے منفی اثرات سے بچ نہیں سکیں گے اور وہ بھی اخلاقی بگاڑ کا شکار ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید اس خبر پر تبصرہ کررہے تھے جس کے مطابق چارسدہ میں سرکاری اسکول میں شادی کی ایک تقریب میں خواجہ سرائوں کے رقص کے دوران نشے میں دھت تماش بینوں کی فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔صوبہ خیبر پختونخوامیں وہ جماعت براقتدار ہے جو ملک میں تبدیلی کا بلند بانگ دعویٰ کرتی ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ وہاں کی حکومت اس افسوس ناک واقعہ کے سلسلے میں کیا کارروائی کرتی ہے۔