مرحوم ملازمین کے لواحقین کوملازمت ملنے پرسجن یونین کااظہارتشکر

126

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے96وفات یافتہ ملازمین کے بچوں کو اسکروٹنی کمیٹی کے توسط سے فوتگی کوٹے پر ملازمتوں کی فراہمی پر میئر کراچی ،ڈپٹی میئر کراچی ،میٹروپولیٹن کمشنر، سینئر ڈائریکٹر آیچ آر ایم ،اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ عبدالجباربھٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے نیک شگون قرار دیا ہے ۔فوتگی کوٹے پر تین ، چار برسوں سے عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے یتیم بچے اور بیوائیں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے تھے ۔سیدذوالفقارشاہ نے فوتگی کوٹے پر ملازمتیں حاصل کرنے والے ملازمین کے بچوں اور بیوائوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔