ورلڈبینک کے 4رکنی وفد کی صوبائی وزیرٹرانسپورٹ سے ملاقات

94

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر )صوبا ئی وزیر ٹرا نسپو ر ٹ ماس ٹرا نزٹ ،محنت ،افرا د ی قو ت و اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کرا چی سمیت سندھ میں ٹرا نسپو ر ٹ نظا م کی بہتری کے لیے جدید تقاضوں کے عین مطابق ٹھو س بنیا دوں پرترقیاتی کا م کر رہی ہے اور کئی منصو بو ں پر کا م جا ر ی ہے ۔یہ با ت انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں ور لڈ بینک کے 4 رکنی وفدسے ملاقات میں کہی۔ وفد کے سربراہ جافر فریاسمیت سعید ڈاڈھا ،ٹرا نسپو ر ٹ اسپیشلسٹ ،ٹھیری ڈس کلوس اور حسن افضل زیدی شا مل تھے ۔وفد نے بتا یا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ کی تجویز پر عا لمی بینک کا وفداس سلسلے میں کرا چی میں ٹرانسپورٹ کے مو جو دہ نظام کی بہتری کے لیے سر وے کر نے آیا ہے اور مختلف سطح پر با ت چیت کر کے حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کیاجائے گا ۔عالمی بینک کے نمائندے دو ہفتے کے دوران سندھ حکومت کے ذمے دارنمائندوں، میئر کراچی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کے افسران سے ملاقات کرکے اجلاس منعقد کرکے دوبارہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے۔علاوہ ازیںصوبائی وزیرنے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اسکول وین میں غیر معیاری گیس سیلنڈرز کے استعمال پر پابندی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ۔اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری پی ٹی اے، سیکرٹری آر ٹی اے اور سیکرٹریز ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے شرکت کی۔اجلاس میں ریونیو کلیکشن کے حوالے سے 2015 سے2017 ء تک کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول وینز میں غیر معیاری گیس سیلنڈرز کے استعمال پر پابندی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا ۔سید ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی کہ بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس کے چلنے والی کمرشل گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کو جاری رکھا جائے۔