وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات میں توسیع کردی

107

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈویژن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کے خصوصی اختیارات میں وزیراعلیٰ سندھ نے 90 دن کیلیے توسیع کردی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بدھ کو دستخط کرتے ہوئے رینجرز اختیارات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے جبکہ منظوری کا حتمی نوٹی فکیشن وفاقی وزارت داخلہ جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے رینجرز کے خصوصی اختیارات ختم ہونے سے قبل ہی ان میں توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ اس سے قبل ہمیشہ ہی یہ معاملہ تنازعات کا شکار ہوتا آیا ہے۔