کراچی(صباح نیوز)معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا نے کیلبری فونٹ کے صفحے میں ایڈٹنگ کا آپشن عارضی طور پر بند کردیا ہے۔وکی پیڈیا انتظامیہ کے مطابق کیلبری فونٹ کے صفحے میں ترمیم کی اتنی درخواستیں موصول ہوئی ہیں کہ اس نے عارضی طور پر اس صفحے میں ترمیم کا آپشن ہی بند کردیا ہے۔ وکی پیڈیا نے اپنے کیلبری صفحے پر پیغام میں کہا ہے کہ اس صفحے پر ترمیم 18 جولائی 2017 ء تک یا پھر تنازع حل ہونے تک روک دی گئی ہے۔صرف منگل کو ایک دن میں وکی پیڈیا کے کیلبری صفحے میں 35 مرتبہ ترمیم کی گئی۔