کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے سمیت 3 مختلف مقدمات میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عبدالمجید اچکزئی کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے سخت سیکورٹی میں عدالت لایا گیا۔ وکلا نے عدالت کو ضمانت کی درخواست پیش کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے ٹریفک پولیس سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے،قتل اور اغوا کے 3مختلف مقدمات میں مجید اچکزئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 روزہ کی توسیع کردی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اغواکا مقدمہ ٹرائل کورٹ میں چلایا جائے۔ کیس کی آئندہ سماعت 15جولائی کو ہوگی۔