کے الیکٹرک ٹیرف کے حوالے سے نیپرا کی سماعت آج ہو گی

119

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی کے صارفین بجلی کے لیے کے الیکٹرک ٹیرف کے حوالے سے نیپرا کی 2 روزہ سماعت آج اورکل مقامی ہوٹل میں ہو گی ۔جس میں ٹیرف میں اضافے کے حوالے سے کے الیکٹرک کی درخواست کا جائزہ اور فیصلہ کیا جائے گا ۔اس سے قبل یہ سماعت 29جون کو ہو نا تھی جو ملتوی ہو گئی تھی ۔سماعت میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن بھی کراچی کے شہریوں کی جانب سے بطور ِ فریق شریک ہوں گے ۔واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمن اس سے قبل بھی نیپرا کی سماعت میں شریک ہو ئے تھے جبکہ گزشتہ سماعت میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے کے حوالے سے درخواست کو منظور نہیں کیا گیا تھا اور فیصلہ اگلی سماعت تک مؤخر کر دیا تھا ۔