گوادر پورٹ پر سہو لتوں کی فراہمی تیز، جدید کرینیں نصب

186

گوادر(آئی این پی )گوادر پورٹ کے لیے جدید کرینیں گوادر پہنچ گئیں، اس حوالے سے گوادر پورٹ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔حکام نے کہاہے کہ گوادر پورٹ کو فعال بنانے کے لیے اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے، سہولتیں میسر ہو نے سے گوادر پورٹ مز ید بحری جہازوں کی آمدو رفت کا مرکز بن جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ میں سہو لتوں کی فراہمی میں تیزی لائی گئی ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک چینی ZENHUA 228نامی بحری جہاز لاس اینجلس امریکا سے آ کر گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوا،بحری جہاز میں شپ شو ر کر ین لد ے ہو ئے ہیں جن کو گوادر پورٹ پر نصب کیا جائے گا۔کر ین لادنے کے موقع پر ایک خصوصی تقریب بھی منعقدہوئی جس میں فری ٹر یڈ زون کے جنرل منیجر پیٹر،گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر برائے منصوبہ بندی منیر جان بلوچ،ڈپٹی کلکٹر کسٹم آفتاب اللہ شاہ اور دیگر حکام شر یک ہوئے ۔ اس موقع پر کہا گیا کہ گوادر پورٹ پر ہر قسم کی سہو لتوں کی فراہمی کو ممکن بنا یا جا رہا ہے تاکہ گوادرپورٹ پر بحری جہازوں کی ہینڈلنگ وغیر ہ سہل ہو جائے ۔شپ شور کر ین کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے جن کے نصب ہو نے سے گوادر پورٹ پر بحری جہازوں کی ہینڈلنگ میں آسانی پیدا ہوگی۔ گوادر پورٹ پر سہو لتوں کی فراہمی کو قلیل مدت میں یقینی بنایا جائے گا تاکہ گوادر پورٹ پر بحری جہازوں کی آمدو رفت میں مز ید تیزی آئے۔