کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ 18جولائی تک قیام کریں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے قائم مقام گورنر سندھ کے فرائض سنبھال لیے ہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی ہوں گی۔