13ہزارملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی،سماعت 24جولائی کوہوگی

118

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے پاکستان اسٹیل مل13 ہزار ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف انصاف لیبر یونین کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت اگست کے پہلے ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔ جمعے کو سماعت کے موقع پر پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل نہیں کر وایا گیا جس پر عدالت کی طرف سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔