اتحادی افواج نے عراق میںجنگ کے خاتمے کو دور قرار دے دیا

87

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے زیر قیادت داعش مخالف اتحاد کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹیفن ٹاون سینڈ نے کہا ہے کہ موصل کی رہائی کے بعد بھی عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد کو کم نہیں کیا جائے گا اور داعش کی شکست کے بعد بھی اتحادی ممالک یہاں موجود رہیں گے۔ ٹاون سینڈ نے بغداد سے وڈیو کانفرنس کے ذریعے واشنگٹن سے رابطہ قائم کیا اور عراق اور شام میں داعش کے خلاف جاری کارروائیوں کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً موصل ایک بڑی اور بہت اہم کامیابی ہے لیکن ابھی تحصیل نینوا میں تل عفر سمیت متعدد گنجان آباد علاقے موجود ہیں کہ جنہیں داعش سے صاف کرنا ضروری ہے۔ لہٰذا اس جنگ کے خاتمے میں ابھی بہت وقت باقی ہے۔