غزہ 2020ء میں رہایش کے قابل نہیں رہے گا‘ اقوام متحدہ

105

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ زیر محاصرہ غزہ 2020ء میں ایک ناقابل رہائش مقام کی شکل اختیار کر لے گا۔ غزہ کے اسرائیلی محاصرے میں آنے کے 10 ویں سال کی مناسبت سے اقوام متحدہ کی فلسطینی ٹیم کی طرف سے تیار کردہ خصوصی رپورٹ نے علاقے کی سماجی و اقتصادی حالت اور مستقبل کے اندازوں کو پیش کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں معمولات زندگی اندازوں سے بہت زیادہ تیزی کے ساتھ خراب ہو رہے ہیں اور اگر کوئی حفاظتی تدبیر اختیار نہ کی گئی تو 2020ء میں غزہ کے صاف پانی کا واحد ذریعہ بھی ختم ہو جائے گا۔