ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) شمال مشرقی نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے 2 خود کش حملوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میدوگوری نامی شہر میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔