وکلا کی غیرحاضری کے باعث شاہد حامد قتل کیس کی سماعت27جولائی تک ملتوی

116

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی ملک شاہد حامد قتل کیس میں وکلا کی عدم حاضری کے باعث سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔بدھ کے روز سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی ملک شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے موقع پر مقدمے میں نامزد ملزم منہاج قاضی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکلا پیش نہ ہوسکے‘ عدالت نے مقدمے کی سماعت 27جولائی تک ملتوی کردی ہے۔