یتیموں اور بیوائوں کافلسطینی انتظامیہ سے ماہانہ وظیفہ جاری کرنے کا مطالبہ

62

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) جنین کے قصبے جبہ سے تعلق رکھنے والے یتیموں اور بیوائوں پر مشتمل 8 فلسطینی خاندانوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے ماہانہ وظیفے کو فوری طور پر بحال کرے۔ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کو بھیجے جانے والے ایک خط میں خاندانوں نے محمود عباس کو بتایا کہ وہ 12 اگست 2012ء کو طولکرم روڈ پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کے خاندان ہیں۔ انہوں نے محمود عباس سے اپیل کی کہ وہ ان کی مشکلات ختم کرتے ہوئے ان کے ماہانہ وظیفے کو جاری کرنے کا اعلان کردیں۔