رحیم یار خان‘ آئل ٹینکر نے ایک ہی خاندان کے 3افراد کچل ڈالے

137

رحیم یار خان (نمائندہ جسارت) بس کی ٹکر سے سڑک پر گرنے والے ایک ہی خاندان کے3 افراد کو آئل ٹینکر نے کچل ڈالا، موٹرسائیکلوں میں ٹکر سے کمسن بچی سمیت 4 افراد جاں بحق، خاتون زخمی۔ گزشتہ روز کوٹ سبزل کارہائشی 16 سالہ شاہ زیب اپنی موٹرسائیکل پر 35 سالہ شبیراں بی بی،انور مائی اور2سالہ کمسن حمیرا کے ہمراہ راجن پور کلاں جارہا تھا کہ قومی شاہراہ پر مسلم چوک کے نزدیک سڑک پار کرنے کے دوران پیچھے سے آنے والی بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار یہ تمام افراد سڑک پر جاگرے اور اسی دوران آئل ٹینکر نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجے میں35سالہ شبیراں بی بی، 16سالہ شاہ زیب اور2سالہ حمیرا زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ انور مائی کو معمولی زخم آئے، جسے موقع پر ہی طبی امدادفراہم کردی گئی جبکہ آئل ٹینکر ڈرائیور آئل ٹینکر موقع پر چھوڑکر فرارہوگیا، جسے پولیس نے قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی، دوسراحادثہ سہجہ کے رہائشی30سالہ عبدالغفور کے ساتھ پیش آیا جو تیزرفتاری کے باعث دھریجہ نگر کے نزدیک سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکراکر شدید زخمی ہوگیا جسے موقع پر موجود افراد نے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جو اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، اسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ بجلی کے پول پر چڑھ کر گھر کی خراب ہوجانے والی بجلی ٹھیک کرنے کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث نوجوان جاں بحق۔ گزشتہ روز موضع ڈنڈن اووٹ کارہائشی الٰہی بخش جس کے گھر کی بجلی خراب ہوگئی تھی جو واپڈ ااہلکاروں کے نہ پہنچنے کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت ہی بجلی کے پول پر چڑھ کر گھر کی خراب ہوجانے والی بجلی ٹھیک کرنے کی کوشش کررہاتھا کہ اسی دوران ہاتھ بجلی کی تاروں کو چھوجانے کے نتیجے میں الٰہی بخش کو کرنٹ کا زبردست جھٹکا لگا جو بجلی کے پو ل سے زمین پر آگرا اور موقع پرہی دم توڑ گیا، کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک ہونے والے الٰہی بخش کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ بعد ازاں الٰہی بخش کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ دریں اثنا درخت سے آم توڑنے کے دوران بے قابوہوکر گرنے والا 19 سالہ نوجوان جاں بحق۔ سنجر خان موضع محمد خان کا رہائشی 19سالہ وقاص احمد آم کے باغ میں درخت پر چڑھ کر آم توڑرہا تھا کہ اس دوران توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث وقاص احمد بے قابوہوکر زمین پر گرگیا اور دم توڑگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کے بعد لاش تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردی۔