٭٭٭…… رحیم یار خان ……٭٭٭

152

رحیم یارخان(نمائندہ جسارت)نہر صادق برانچ سے 25سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد جبکہ ٹوبہ شیخ والا سے نامعلوم شخص کی نعش کا ڈھانچہ برآمد پولیس نے دونوں تحویل میں لے کر شناخت کیلیے کارروائی شروع کردی ۔ گزشتہ روز نہر صادق برانچ پل دڑی سانگی کے نزدیک25سالہ نامعلوم نوجوان کی تیرتی ہوئی نعش کو دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم نعش کو نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم و شناخت کیلیے اسپتال کے سردخانہ منتقل کردیا جہاں تاحال نعش کی شناخت نہ ہوپائی ہے اسی طرح نواحی علاقہ ٹوبہ شیخ والا میں بھی مقامی افراد نے نامعلوم شخص کی گلی سڑی نعش کا ڈھانچہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر شناخت کیلیے اسپتال کے سردخانہ منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں٭٭نوکری کا جھانسہ دے کر 2 ملزمان نے خاتون کو بے آبرو کرڈالا ملزمان موبائل فون پر ویڈیو بھی بناتے رہے شکایت کے باوجود پولیس کا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ رحمت کالونی کی رہائشی ثوبیہ اقبال نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں دائر کی جانے والی اپنی رٹ میں بیان کیا کہ اس کی دوست نے ایک ماہ قبل منٹھار کے رہائشی ملزم رضوان سے ملاقات کروائی اور کہا کہ ملزم نوکری دلوانے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے ملزم رضوان نے 13جون کی شام بستی میاں صاحب کے نزدیک پٹرول پمپ پر بلوایا جب وہ وہاں پہنچی تو سفید رنگ کی کار نمبری 183 پہلے سے موجود تھی جس میں ملزم رضوان اور سعید احمد کے علاوہ ایک ڈرائیور شیخ وسیم موجود تھے ملزمان اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں ملزم رضوان اور سعید احمد نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ایک ملزم محمد شریف مسلح پسٹل نگرانی کرتا رہا سائلہ مقدس مہینے اور قرآن پاک کے واسطے دیتی رہی لیکن ملزمان نے ایک نہ سنی جبکہ ایک نامعلوم ملزم ویڈیو بھی بناتا رہا بعد ازاں ملزمان اسے ٹلو اڈا پر چھوڑکر فرارہوگئے ملزمان بے سہارا لڑکیوں کانوکری کا جھانسہ دے کر انہیں بے آبرو کرنے کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہیں۔ متاثرہ ثوبیہ اقبال کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی٭٭راضی کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے افراد میں تصادم ، فائرنگ 2خواتین زخمی متاثرہ خواتین طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل ملزمان موقع سے فرار پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔ گزشتہ روز چک136 ون ایل کے رہائشی عبدالستار وغیرہ کا اپنے ہی خاندان کے عبدالغفار وغیرہ کے ساتھ اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا گزشتہ روز فریقین میں اسی تنازعہ پر تکرار ہوگئی جس پر ملزم عبدالستار اس کے بیٹے بلال اور محمد انور مشتعل ہوگئے اور جان سے ماردینے کیلیے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں نجمہ بی بی اور عائشہ بی بی پیٹ اور ٹانگوں میں گولیاں لگنے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگئیں جبکہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی زخمی ہونے والی دونوں خواتین کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے فرارہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی٭٭رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں چوری کی6 وارداتوں میں ملزمان طلائی زیورات، نقدی، کپڑے، موبائل فون ، موٹرسائیکل رکشہ چرا کرفرارہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ چوری کی پہلی واردات جناح پار ک کے رہائشی محمد قاسم کے ساتھ پیش آئی جہاں4 ملزمان اختر وغیرہ اس کے گھر سے طلائی زیورات، کپڑے مالیت1لاکھ30ہزارروپے چراکرفرارہوگئے، دوسری واردات لطیف آباد کے رہائشی عبدالمجید کے ساتھ پیش آئی جہاں2 ملزمان عارف وغیرہ اس کے گھر سے موبائل فون مالیت70ہزارروپے چراکرفرارہوگئے ، تیسری واردات کھڈالی کے رہائشی محمد اجمل کے ساتھ پیش آئی جہاں2 ملزمان حضور بخش وغیرہ اس کا موبائل فون، نقدی مالیت 10 ہزارروپے چراکرفرارہوگئے، چوتھی واردات دمام ٹاور کے رہائشی محمد اجمل کے ساتھ پیش آئی جہاں4 ملزمان نعیم وغیرہ اس کاموٹرسائیکل رکشہ مالیت60 ہزارروپے چراکرفرار ہوگئے، پانچویں واردات چک146پی کے رہائشی نصیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان ایوب وغیرہ اس کے گھر کو نقب لگا کر سولر پلیٹیں مالیت58 ہزار600 روپے چراکرفرارہوگئے جبکہ چوری کی چھٹی واردات محمد امین کے ساتھ پیش آئی جہاں4نامعلوم ملزمان اس کی دوکان کے تالے کاٹ کر سولر پلیٹیں مالیت62 ہزارروپے چراکرفرارہوگئے پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی٭٭پولیس کا جوئے کے اڈے پر کامیاب چھاپا3جواری رنگے ہاتھوں گرفتار دائو پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم، موبائل فون، تاش کے پتے برآمد مقدمہ درج ۔ گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ عید گاہ کے نزدیک افر اد سرعام جواء کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر پولیس نے مطلوبہ جگہ پر چھاپا مارکر3جواریوں غلام جیلانی وغیرہ کو رنگے ہاتھوں جواء کھیلتے ہوئے گرفتارکرلیا پولیس نے دائو پر لگی ہوئی رقم ، موبائل فون، تاش کے پتے برآمد کرلیے بعد ازاں پولیس نے ان جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی٭٭پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری مزید79 لیٹرشراب چالو بھٹی کے آلات برآمد کرلیے مقدمات درج ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے رشید آباد کے نزدیک ملزم عمران سے50لیٹرشر اب چالو بھٹی کے آلات، اسی طرح رشید آباد کے ہی علاقہ سے ملزم عبدالعزیز سے29لیٹرشراب برآمد کرلی بعد ازاں پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔