٭٭٭…… رحیم یار خان ……٭٭٭

145

رحیم یارخان(نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر کا بھٹہ خشت پر کامیاب چھاپا پابندی کے باوجود جبری طور پر مزدوری کرنے والا 10سالہ کمسن بچہ بازیاب بھٹہ خشت مالک کے خلاف مقدمہ درج ۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر عمران غوث نے اطلاع ملنے پر بستی راضی موضع کوٹ حبیب شاہ میں واقع بھٹہ خشت پر چھاپا مارکر جبری طور پر مزدوری کرنے والے10سالہ کمسن بچے سجاول کو بازیاب کرلیا جبکہ بھٹہ خشت مالک امجد حسین چھاپے کے دوران موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا بعد ازاں ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر کے تحریری مراسلہ پر پولیس نے بھٹہ خشت مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ٭٭پابندی کے باوجود وال چاکنگ کرنے پر پولیس کی کارروائی ملزم گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ موضع واہی جمن شاہ میں شہزاد نامی ملزم پابندی کے باوجود مذہبی تنظیم کے حق میں وال چاکنگ کرنے میں مصروف ہے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھاپا مارکر وال چاکنگ میں مصروف ملزم شہزاد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی٭٭کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون پر باولے کتے کا حملہ کاٹ کر شدید زخمی کردیا متاثرہ خاتون طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل ۔ گزشتہ روز بستی شیرا بلوچ موضع صادق پور کی رہائشی نذیراں بی بی کھیتوں میں اپنے مویشیوں کیلیے چارہ کاٹ رہی تھی کہ اسی دوران باولے کتے نے نذیراں بی بی پر حملہ کردیا اور جسم کے مختلف حصوں کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا خاتون کے واویلہ کرنے پر کھیتوں میں ہی کام کرنے والے دیگر افراد نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی جان بچائی اور بعدازاں اسے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے٭٭پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپا 7جواری رنگے ہاتھوں گرفتار پولیس نے دائو پر لگی ہوئی رقم اور تاش کے پتے برآمد کرلیے حراست میں لیے گئے جواریوںکے خلاف مقدمہ درج ۔ گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ موضع ججہ عباسیاں کے علاقہ میں افراد سرعام تاش کے پتوں کے ذر یعے جواء کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر پولیس نے مطلوبہ جگہ پر چھاپا مارکر 7جواریوں رمضان وغیرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے دائو پر لگی ہوئی رقم او ر تاش کے پتے برآمد کرلیے حراست میں لیے گئے جواریوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا٭٭رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں سے دن دیہاڑے ماں بیٹی سمیت 4خواتین کو اغواء کرلیا گیا نامعلوم مقام پر منتقل پولیس نے مقدمات درج کرکے تلاش شروع کردی ۔ اغواء کی پہلی وار دات موضع کوٹلہ مبارک کے رہائشی مظہر حسین کے گھر پر ہوئی جہاں 4ملزمان حق نواز وغیرہ اس کی ہمشیرہ حمیرا کو اغواء کرکے فرارہوگئے، دوسری واردات موضع رسول پور کے رہائشی ملک عاشق کے گھر پر ہوئی جہاں4ملزمان زوہیب وغیرہ اس کی بیٹی خالدہ کو اغواء کرکے فرارہوگئے جبکہ تیسری واردات کوٹ مہتاب کے رہائشی امیدوجی کے گھر پر ہوئی جہاں4 ملزمان شبیر جی وغیرہ اس کی بیوی اور بیٹی کو اغواء کرکے فرارہوگئے پولیس نے اغواء کی ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرنے کرکے تلاش شروع کردی٭٭دھوکہ دہی کے 3واقعات میں 42لاکھ روپے کی رقم ہتھیالی ادائیگی کیلیے دیے جانے والے چیک بنکوں سے بوگس ثابت ہونے پر پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔ دھوکہ دہی کا پہلا واقع گلشن اقبال کے رہائشی افضال ساجد کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم ریاض احمد نے تعلق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 12لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اور رقم کی ادائیگی کیلیے مقامی بنک کا چیک دے دیا ، دوسرا واقع شہری محمد احمد کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم سیف اللہ نے 5 لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اور ادائیگی کیلیے مقامی بنک کاچیک دے دیا جبکہ تیسرا واقع خان پور کے رہائشی محمد طار ق کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم اسلم نے 25لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اور ادائیگی کیلیے مقامی بنک کاچیک دے دیا ملزمان کی جانب سے رقم کی ادائیگی کیلیے دیے جانے والے چیک بنکوں سے بوگس ثابت ہونے پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی٭٭پابندی کے باوجود غیرقانونی طور پر پٹرولیم و ایل پی جی گیس ایجنسیاں قائم کرکے مصنوعات کی فروخت کرنے والے ایجنسی مالکان کے خلاف پولیس اور لیبر آفیسر کا کریک ڈائون 8 ایجنسی مالکان گرفتار مقدمات درج ۔ گزشتہ روز پولیس اور لیبر آفیسر نے ضلع کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طور پر پٹرولیم و ایل پی جی گیس ایجنسیاں قائم کرکے مصنوعات کی فروخت کرنے والے مالکان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 8 ایجنسی مالکان خالد، صادق، خلیل احمد، محمد نواز اور تنویر احمد وغیرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے جبکہ پٹرولیم ایجنسیاں سیل کرکے مصنوعات قبضہ میں لے لی گئیں٭٭گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 16سالہ دوشیزہ سمیت 2 افراد کا اقدام خودکشی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل ۔ گزشتہ روز میر پور ماتھیلو (سندھ) کی ر ہائشی16سالہ سنگیتا اور احسان پور کے رہائشی20سالہ بلال احمد کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذر ائع نے بتایا کہ دونوں نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر اقدام خودکشی کیا دونوں متاثرہ افراد کو اسپتال میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے٭٭ کھیتوں میں کام کرنے کے دوران 16سالہ دوشیزہ کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا دوشیزہ تشویشناک حالت میں طبی امدا د کیلیے اسپتال منتقل ۔ گزشتہ روز موضع خان بیلہ کی رہائشی16سالہ فریحہ بی بی اپنے گھر کے نزدیکی کھیتوں میں کام کررہی تھی کہ اسی دوران چھپے بیٹھے زہریلے سانپ نے اسے ڈس لیا جس سے فریحہ پر غشی طار ی ہوگئی معلوم پڑنے پر متاثرہ خاتون کو طبی امدا د کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔