جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز انڈر 19 کے مابین چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

170

جوہانسبرگ (جسارت نیوز) جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے مابین یوتھ سیریز کا چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم جنوبی افریقا کو 5میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے اور تیسرے میچ میں جنوبی افریقا انڈر 19 نے فتح حاصل کی جبکہ دوسرا ون ڈے ویسٹ انڈیز کے نام رہا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5واں اور آخری ون ڈے 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔