فضل محمود نیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ

176

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایونٹ فضل محمود نیشنل کر کٹ ٹورنامنٹ زون 4 لیگ رائونڈ میں پنجاب سی سی نے ملت سی سی کو 64رنز سے شکست دے دی۔ پاک اسٹار گرائونڈ پر پنجاب سی سی نے مطلوبہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز اسکور کیے ۔اس کی جانب سے اسدالرحمن نے 7 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 63، عبدالودود نے6 چوکوں کی مدد سے 56 ،کلیم اللہ نے 34اور حنیف ملک نے 30رنز بنائے۔عرفان شاہ نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ملت سی سی نے تمام وکٹوں کے نقصان پر 192رنز اسکور کیے۔ عقیل ڈوگر نے سات چوکوں اور دو چھکوںکی مدد سے 66 ،فیاض حسین نے34اور انس فہیم نے 33رنز بنائے۔محمد یعقوب نے تین اور شاہ زیب احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ نوید صد یقی اور نز یر بٹ نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے جبکہ سید تیمور علی آفیشل اسکورر تھے۔