میرپور خاص، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے 3 ملزمان کو قید اور جرمانے

190

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص ارشاد علی شاہ کی عدالت نے 50 کلو چرس رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر بلوچستان کے رہائشی امیر جان اچکزئی، بدین کے رہائشی بڈھو انڑ اور رسول بخش ملاح کو عمر قید اور دو، دو لاکھ روپے جرمانے کی سنائی ہے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ،چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ واضح رہے کہ ایکسائز پولیس میرپورخاص نے ملزمان کو 11 جون 2016ء کو میرپورخاص بائی پاس سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 50کلوچرس برآمد کی تھی جبکہ فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج میرپورخاص کی عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہونے پر ملزم انور ،وحید، غلام نبی اور غلام محمد کو عمر قید اور جرمانے کی سزاکا حکم دیا ہے۔ ملزمان نے 2012ء میں ڈگری تھانے کی حدود میں میرمحمد کلوئی کو قتل کردیا تھا ،عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دیا ۔