نشہ ایک ایسی عادت ہیجو ایک دفعہ انسان کولگ جائے تو وہ انسان کو دیمک کی طرح کھا جاتا ہے۔ اگر کوئی بچہ ّنشے میں مبتلا ہو جائے تو اس کے گھر والے جیتے جی مر جاتے ہیں اور وہ بچہ ّ تباہی و بربادی کی طرف بڑھتا چلا جاتا ہے۔میری درخواست ہے کہ پاکستان نارکوٹکس کنٹرول بورڈ اورحکومت کے دیگر ادارے نشے کی عادت کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریںاور نشہ کرنے والوں کا علاج ممکن بنایا جائے اوراس لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے اس کی فروخت اور ا?مد پر پابندی لگائی جائے۔
جبران شہزاد، جامعہ کراچی