کریگ ارون کی سری لنکا کے خلاف کیریئر بیسٹ اننگز، 160 رنز بنائے

190

کولمبو (جسارت نیوز) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کریگ ارون نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی۔ ارون نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 160رنز داغے جس میں ایک چھکا اور 13 چوکے شامل تھے۔ اس سے قبل ان کا بہترین اسکور 146 تھا جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا۔