کولمبوٹیسٹ دوسرا روز‘ سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف 293رنز بنالیے

190

کولمبو (جسارت نیوز) سری لنکا نے کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 293رنز بنا لئے اور اسے زمبابوے کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 63 رنز درکار ہیں۔ اپل تھرنگا اور دنیش چندیمل نے نصف سنچریاں ا سکور کیں۔ گریم کریمر نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کولمبو میں ٹیسٹ کے دوسرے روز زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 356 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کریگ ارون نے 160 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ رنگنا ہیراتھ نے5 جبکہ لاہیرو کمارا اور اسیلا گونارتنے نے2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام 7 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا لئے اور اسے 63 رنز خسارے کا سامنا ہے۔ دیمتھ کرونارتنے اور اپل تھرنگا نے 84 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ کرونا رتنے 25 رنز بناکر تریپانو کا شکار بنے۔ 107 کے مجموعی ا سکور پر سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی جب کوسال مینڈس 11 رنز بنانے کے بعد گریم کریمر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اپل تھرنگا 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر رن آئوٹ ہوئے۔ کپتان دنیش چندیمل اور اینجلو میتھیوز نے چوتھی وکٹ میں 96 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کا اسکور 21تک پہنچا دیا۔ چندیمل 55 اور میتھیوز 41 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ نروشن ڈکویلا زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 6 رنز بناکر کریمر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ دلروان پریرا سری لنکا کے7ویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 33 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا لئے اور اسے 63 رنز خسارے کا سامنا ہے۔ اسیلا گونارنتے 24 اور رنگنا ہیراتھ 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ گریم کریمر نے 3 جبکہ ڈونلڈ تریپانو اور شان ولیمز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔