آئندہ انتخابات میں چوروں، ڈاکووں اور دادا گیروں کا صفایا ہوگا، حزب اللہ جکھرو

136

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں چوروں، ڈاکووں اور دادا گیروں کا صفایا ہوگا۔ عوام موجودہ اراکین اسمبلی کو مسترد کردیں۔ وہ مدرسہ تفہیم القرآن میں نئے افتتاحی سال کے آغاز پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان حکمرانوں نے کرپشن کے ذریعے ملک کو کنگال کردیا۔ جماعت اسلامی تمام بدعنوانوں کا احتساب چاہتی ہے۔ عدالت عظمیٰ قیام پاکستان سے لے کر آج تک حکمرانوں کے اثاثوں کی چھان بین کرے۔ جے آئی ٹی نے صرف نواز شریف کا احتساب کیا ہے، تمام چوروں، کرپٹ مافیا کے افراد کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اور مساجد کے لیے این او سی ضروری ہے جبکہ ہوٹلوں، ناچ گانوں کے کلب کے لیے کوئی پابندی نہیں۔ ہم مساجد، مدارس اور ملک کی جغرافیائی سرحدود کی حفاظت کریں گے۔