امیرجماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی و دیگر کا اظہار تعزیت

179

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗجنرل سیکرٹری ضیااللہ چوہان ٗنائب اُمراء سید عزیر حامد ٗ رضا احمد شاہ ٗشیخ مسعود احمد ٗ قاضی محمدجمیل ٗرضوان احمداور سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم نے سینئر صحافی ٗ مصنف اور کالم نگار اصغر شاد کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اصغر شاد ایک منجھے ہوئے اور کہنہ مشق صحافی تھے۔وہ حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھتے تھے۔خاص طور پر راولپنڈی کی سیاست اور اس کے اُتار چڑھائوکے حوالے سے ان کے تجزیئے بڑے مشہور تھے اور قارئین انہیں ذوق وشوق کے ساتھ پڑھتے تھے۔ مرحوم دوست و احباب کا ایک وسیع حلقہ رکھتے تھے۔ ہر مکتب فکر کے لوگوں کے ساتھ ان کے ذاتی مراسم تھے۔صحافتی ٗ سیاسی اور سماجی حلقوں میں ان کو احترام کی نظر سے دیکھاجاتا تھا۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اصغر شاد کی مغفرت فرمائے۔ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جملہ پسماندگان اور سوگواران کو اس صدمے پر صبر اور حو صلے کی توفیق عطا فرمائے ۔