بجلی اور پانی کی قلت

103

بجلی انسانی ضروریات میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے مگر آج کل پاکستان کے عوام کو بجلی سے بھی محروم کردیا گیا ہے اور بجلی نہ ہونے کے باوجود بل کی ادائیگی وقت پر چاہیے۔ بجلی کے ساتھ ایک اور اہم ضرورت ہم سے چھین لی گئی ہے وہ پانی ہے جو انسانی ضرورت کا ایک اہم حصہ ہے مگر اس ملک میں اس کی بھی قلت ہے۔ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جس ملک میں بجلی ہو نہ پانی وہاں ایک عام انسان کا گزر بسر کیسے ہوتا ہوگا۔ گرم موسم میں پانی اور بجلی دونوں چیزوں کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔ آخر یہ سب کب تک عوام کو برداشت کرنا ہوگا اور کب حکومت عوام کے لیے کچھ کرے گی۔ کیا سارے حکمران یوں ہی تماشا دیکھیں گے یا عوام کے مسائل بھی ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔
بینش مقصود، جامعہ کراچی