جماعت اسلامی کا جلسہ واہ کینٹ کی تاریخ میں نیا سنگ میل ہوگا، میاں مقصود

168

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد، امیر ضلع شمس الرحمن سواتی، نائب امیر ضلع وامیدوار پی پی 8 محمد وقاص خان نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کے 21 جولائی کو واہ کینٹ میں منعقد ہونیوالے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر صوبہ نے کہا کہ امیر جماعت کا جلسہ واہ کینٹ کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا، ہم کسی ایک خاندان یا فردنہیں بلکہ ہر اس شخص کا احتساب چاہتے ہیں جس نے پاکستان کے عوام کی دولت لوٹی۔